رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم لا رہے ہیں شبر زیدی

شناختی کارڈ شرط کے معاملے میں مزید ایک ماہ توسیع کی جاسکتی ہے، چیئرمین ایف بی آر


Irshad Ansari October 02, 2019
شناختی کارڈ شرط کے معاملے میں مزید ایک ماہ توسیع کی جاسکتی ہے، چیئرمین ایف بی آر۔ فوٹو: فائل

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبرزیدی نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کیلئے آئندہ ہفتے فکس ٹیکس سکیم لارہے ہیں۔

شبرزیدی نے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبہ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کیلئے آئندہ ہفتے فکس ٹیکس سکیم لارہے ہیں۔ بلڈرز کیلئے ایسا قانون لائیں گے جو آسان ہو کسی قسم کے خوف اور ہراسمنٹ سے پاک ہو۔ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے کوئی منی بجٹ لانے کی تجویز زیر غور ہے نہ ہی جی ایس ٹی شرح 17فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کرنے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

گزشتہ روزایف بی آر ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ 50ہزار سے زائد کی خریداری کیلیے ابھی شناختی کارڈ کی شرط کو لاگو نہیں کیا گیا۔شناختی کارڈ شرط کے معاملے میں مزید ایک ماہ توسیع کی جاسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلیے کام جاری ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے