ہول سیلرزنے چینی3روپے فی کلومہنگی کردیشوگرملزکااظہارلاتعلقی

فی 100کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت میں یکمشت300 روپے کا غیراعلانیہ اضافہ کردیا گیا


Business Reporter October 06, 2013
فیکٹریوں کی سطح پر چینی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،شوگرملز مالکان،فوٹو: فائل

مقامی تھوک فروشوں نے ٹرانسپورٹ لاگت میں اضافے کو جواز بناکر من مانی انداز میں ہفتے کو فی 100کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت میں یکمشت300 روپے کا غیراعلانیہ اضافہ کردیا ہے ۔

تاہم شوگرملز مالکان کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں کی سطح پر چینی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ شوگرملیں یکم نومبر سے کرشنگ کے نئے سیزن کا آغازکرنے کی حکمت عملی میں مصروف ہیں، نئے سیزن میں 60 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے جبکہ کھپت45 لاکھ ٹن ہے۔ شوگرملز مالکان کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے سے ان کا تعلق نہیں بلکہ تھوک فروشوں نے خودساختہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

ادھرتھوک فروشوں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے سیزن میں مال برداروہیکلز کی قربانی کے مویشیوں کی زائد کرایوں پر ترسیل کے کاروبار کی وجہ سے انہیں مصائب کا سامنا ہے اور ٹرانسپورٹرز من مانے کرایوں پر چینی کی ترسیل کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ترسیل کی لاگت بڑھ گئی ہے اور وہ چینی کی فی بوری قیمت میں300 روپے اضافہ کرنے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں