امریکی حکومتی شٹ ڈاؤناوباما ریپبلکن پارٹی پربرس پڑے

تاوان ادانہیں کروں گا، ڈرامہ بندکرکے وفاقی بجٹ کی فوری غیرمشروط منظوری دی جائے،صدراوبامہ


AFP October 06, 2013
حکومتی شٹ ڈاؤن سے ڈیفالٹ کانتیجہ بدتراقتصادی شٹ ڈاؤن ہوگا،ہفتہ وار ریڈیوخطاب فوٹو: رائٹرز/فائل

امریکی صدر اوباما نے کانگریس کے ایوان زیریں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرامہ بند کرکے وفاقی بجٹ کی غیرمشروط منظوری کے ذریعے امریکی حکومتی شٹ ڈائون کا خاتمہ کرے۔

یاد رہے کہ نئے امریکی مالی سال کے آغاز کے باوجود نیا بجٹ منظور نہ ہونے کی وجہ سے اوباما انتظامیہ فنڈز کی قلت کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں صرف ضروری حکومتی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ دیگروفاقی سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں جس سے 8لاکھ سے زائد ملازمین کو عارضی طور پر فارغ کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ وار ریڈیو اور ویڈیو خطاب میں امریکی صدر نے کہاکہ امریکی سینیٹ پہلے ہی بجٹ کی منظوری دے چکی ہے اور ایوان نمائندگان میں بھی اس کے حق میں کافی ری پبلکن و ڈیموکریٹس ووٹ موجود ہیں۔



جو فوری طور پر شٹ ڈائون کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر ریپبلکن پارٹی اسپیکر جان بوہنر کو بل پیش کرنے نہیں دے گی۔ انھوں نے ری پبلکنز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ حکومت (سرگرمیوں) کی بحالی کے بدلے تاوان کرینگے نہ قرضے کی حد میں اضافے کے عوض تاوان ادا کرینگے۔

صدر اوباما نے عارضی بل کی منظوری کے ذریعے شٹ ڈائون کے خاتمے اور 16.7 ٹریلین ڈالر کی قرض حد میں اضافے تک ری پبلکنز کے ساتھ بجٹ ایشوز پر مذاکرات سے انکار کردیا ہے اور اگر امریکی حکومت کو مناسب فنڈز نہ مل سکے تو 17 اکتوبر سے واشنگٹن تاریخ میں پہلی بار اپنے قرضوں کی ادائیگیوں پر نادہندہ ہونا شروع ہو جائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ڈیفالٹ کے ساتھ حکومتی شٹ ڈائون جیسا عاقبت نہ اندیش اقتصادی شٹ ڈائون بھی آئے گا جو ڈرامائی حد تک بدتر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں