گھارو محکمہ آثار قدیمہ کی بے حسی تاریخی مقام بھنبھور زبوں حالی کا شکار

قلعہ کی دیواریں خستہ حال، سیاحوں کیلیے بنایا گیا باغ اجڑ گیا، بچوں کے جھولے ٹوٹ گئے، پینے کا پانی دستیاب نہیں

سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے تاریخی ورثے کو تباہی سے بچانے کا مطالبہ۔فوٹو:فائل

حکومت کی عدم توجہی اور محکمہ آثار قدیمہ کی بے حسی کے باعث تاریخی مقام بھنبھور کی رونقیں اجڑ گئیں، تاریخی قلعہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے مہندم ہونے لگا۔

سیاحوں کیلیے قائم پارک بھی اجڑ گیا، سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے تاریخی مقام کا رخ کرنا چھوڑ دیا، سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے تاریخی ورثے کو تباہی سے بچانے کا مطالبہ ۔ سندھ کا تاریخی مقام بھنبھور حکومت و محکمہ آثار قدیمہ کی عدم دلچسپی کے باعث مکمل طور پر اجڑ گیا ہے، تاریخی قلعے کی دیواریں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہیں جبکہ سیاحوں کیلیے پینے کے پانی کی بھی سہولت میسر نہیں ہے، بھنبھور میوزیم کے برابر میں سیاحوں کیلیے بنایا جانیوالا پارک بھی مکمل طور پر اجڑ گیا ہے۔




پھول اور پودے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہو گئے ہیں جبکہ بچوں کی تفریح کے لیے جھولے بھی ٹوٹ گئے ہیں، محکمہ آثار قدیمہ و حکومت اس تاریخی آثار کو بچانے میں کسی بھی قسم کی دلچسپی لینے کو تیار نہیں، ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے سندھ کے اس تاریخی مقام کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے جسکی وجہ سے بھنبھور کی تاریخی حیثیت متاثر ہو رہی ہے۔ سیاسی، سماجی و باشعور حلقوں نے حکومت سندھ و متعلقہ محکمے سے اس تاریخی ورثے کو تباہی سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story