کوٹری رینجرز کی اسنیپ چیکنگ کالے شیشے فینسی نمبر پلیٹس اتار لیں

ضلع بھر میں کارروائی کا پہلا مرحلہ،اگلے مرحلے میں ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جائیں گے


Nama Nigar October 06, 2013
اگلے مرحلے میں ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کیلیے چھاپے بھی مارے جائیں گے۔ ۔ فوٹو ایکسپریس/فائل

ضلع جامشورو بھر میں رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کا آغاز کردیا، پہلے مرحلے میں موٹر سائیکل، پک اپ اور کاروں سے فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے اتارے گئے اور گاڑیوں کا چالان کر دیا گیا، کوٹری کی جج کی گاڑی بھی روکی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز کے ڈسٹرکٹ او ایس آر آفس کی جانب سے ضلع بھر میں کارروائی کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں کوٹری مین چوک، خورشید چوک سمیت دیگر مقامات پر15 سے زائد موٹر سائیکل، 5 پک اپ اور 20 سے زائد کاروں کی فینسی نمبر پلیٹس ہٹائی گئیں اور ساتھ موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں کی مدد حاصل کرتے ہوئے گاڑیوں کا چالان بھی کیا گیا۔



کوٹری مین چوک پر کوٹری کے جج کے بیٹے کی کار کو بھی رینجرز اہلکاروں نے روکا اور کالے شیشے اتارنے کا کہا گیا، ڈرائیور کی یقین دہانی پر رینجرز نے کار کو چھوڑ دیا۔ زرائع کے مطابق ضلع جامشورو میں کراچی سے فرار ہوکر دیگر شہروں کو میں پناہ لینے والے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مرحلہ وار کارروائی شروع کی گئی ہے، اگلے مرحلے میں ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کیلیے چھاپے بھی مارے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں