سری لنکا کے خلاف 16 رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان          

ون ڈے ٹیم کے امام الحق، محمد رضوان، عابد علی کی جگہ احمد شہزاد، عمراکمل اور فہیم اشرف شامل


ویب ڈیسک October 02, 2019
کراچی میں موجود ون ڈے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا، کراچی میں موجود ایک روزہ اسکواڈ میں صرف 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل امام الحق ، محمد رضوان اور عابد علی کی جگہ احمد شہزاد ، عمر اکمل اور فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، احمد شہزاد، بابراعظم، حارث سہیل ، آصف علی، فہیم اشرف، افتخار احمد، عماد وسیم، عمر اکمل ، شاداب خان ، محمد نواز ، محمد عامر ، وہاب ریاض عثمان شنواری اور محمد حسنین شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچ میں ان فٹ ہونے کی وجہ سے امام الحق منتخب نہیں کئے گئے۔

واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔