کراچیٹارگٹ کلراوربھتہ خوروں سمیت مزید 261 افرادگرفتار

کارروائیاں عزیزآباد ،کھوڑی گارڈن ، شیر شاہ ، نیو کراچی، حیدری ، کورنگی و دیگر علاقوں میں کی گئیں


Staff Reporter October 06, 2013
حراست میں لے جانے والے ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔رینجرز،فوٹو : فائل

رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلرز ، بھتہ خوروں ، قتل ، اقدام قتل اور کار لفٹر گروہ کے سرغنہ سمیت261ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں اور ٹارگٹڈ آپریشن کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا ، جمعے اور ہفتے کی درمیانی شپ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر عزیز آباد میں بھاری نفری کے ہمراہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق حراست میں لے جانے والے مبینہ ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت کے ایک گروپ سے ہے، ملزمان کے قبضے سے5 ایس ایم جیز ، 4 رائفل شوٹ گن ،12 پستول ، ہیڈ گرنیڈ، بلٹ پروف جیکٹس اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حراست میں لے جانے والے ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

رینجرز نے کھوڑی گارڈن ، شیر شاہ ، نیو کراچی ، حسین آباد ، حیدری ، داؤد ریجینسی ، گڈاپ ، میکاسا سینٹر ، مچھر کالونی ، بلدیہ ٹاؤن ، ملیر ، کھوکھرا پار ، لیاقت آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن اور کالا بورڈ ، جوڑیا بازار ، برنس روڈ کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث مجموعی طور پر27 جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لیا ۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حراست میں لیے جانے والے ملزمان میں لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلرز شامل ہیں، مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ایس پی گلشن اقبال کی سر براہی میں پولیس نے پی آئی بی تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر کو گرفتار کر لیا ۔

ایس ایس پی گلشن اقبال مقدس حیدر کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ دنوں گلستان جوہر بلاک11میں قتل کیے جانے والے سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ہے۔شاہراہ فیصل پولیس نے اویس احمد نامی شخص کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم عبداﷲ ولد سر ور، ہاشم ولد اعظم کو مقابلے کے بعد گرفتار کر کے2 ٹی ٹی پستول اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اس سے قبل قتل اور پولیس مقابلوں کے مقدموں میں8 مرتبہ گرفتار ہو چکے ہیں اور ہر مرتبہ ضمانتوں پر رہا ہوتے رہے۔



شاہراہ فیصل پولیس نے ملزم سید محسن ولد جاوید کو گرفتار کر کے چھینے ہوئے موبائل فون جبکہ سعود آباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران2 ملزمان فضل داد ولد اﷲ داد اور الطاف ولد جان محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول ، ایک ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ نیو ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے بعد کار لفٹر گروہ کے سرغنہ ممتاز گوپانگ کو گرفتار کر کے مسروقہ کار اور اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم متعدد کار لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم زوہیب عرف لالا کورنگی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ایسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 3 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے16پستول ،1ریوالور 2 موبائل فون ،2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور منشیات آمد کرلی گئی۔ویسٹ زون پولیس نے 98 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ایک ریپیٹر،11پستول 2موبائل فون ، 2موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کر لی۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق گرفتار ملزمان میں73مفرور اور اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔

جن کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں ، ساؤتھ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں46جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے5 پستول ، 6موبائل فون ، ایک موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کی۔ ایس ایس پی ساؤتھ زون منیر احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں31 مفرور ملزمان شامل ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ علاوہ ازیں ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پولیس نے شہر میں جاری آپریشن کے دروان گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 104چھاپہ مار کارروائیوں اور4 پولیس مقابلوں کے دوران 186جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں91 مفرور اوراشتہاری ملزمان شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے39 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔مبینہ ٹاؤن پولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان وجاہت اور فہد کو گرفتار کرلیا ۔

ایس ایچ او جمال لغاری نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور انھوں نے متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف ایک ڈینٹر نے بھی گواہی دی ہے کہ ان کے گاڑی پر لگنے والی گولیوں کے نشانات کو اس نے ٹھیک کیا تھا جبکہ ملزمان کے خلاف گلشن اقبال ٹاؤن میں متعدد مقدمات درج ہیں ، پولیس ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ، ایسٹ زون پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں واقع کچی آبادی میں سرچ آپریشن کے دوران 32 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر 4 ٹی ٹی پستول اور منشیات برآمد کرلی ، پولیس کا کہنا ہے کہ افغان باشندے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

گزری پولیس نے خیابان اتحاد عائشہ مسجد کے قریب مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،گلبہار پولیس نے حاجی مرید گوٹھ میں سلیم بلوچ عرف سلیم چاکلیٹی کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5 خواتین سمیت 10افراد کو گرفتار کر کے ایک کلاشنکوف ، رائفل ، 5 ٹی ٹی پستول اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ، ایس ایچ او گلبہار شوکت علی کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والوں کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جو علاقے میں منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ، شوکت علی کے مطابق گرفتار ملزم ریحان اور نارائن نے ایک درجن سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے جبکہ وہ پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |