انگریزوں کے تعلیمی نظام نے معاشرے میں طبقات پیدا کیے وزیر اعظم
انگریزوں نے سوچ سمجھ کرمسلمانوں کا تعلیم کا نظام ختم کیا، وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انگریزوں کے تعلیمی نظام نے معاشرے میں طبقات پیدا کیے۔
اسلام آباد میں دینی مدارس میں زیرتعلیم طلبا کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نبی کریمﷺنے سب سے زیادہ زورتعلیم پردیا، مسلمانوں نےعلم سے ترقی کی، تلوارسے نہیں، انگریزوں نے سوچ سمجھ کرمسلمانوں کا تعلیم کا نظام ختم کیا، انگریز کے تعلیمی نظام نے طبقات پیدا کیے، اسلام ہمیں انسان بننا سکھاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ دینی طلبا کو جدید تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے گا، دینی طلبا کو اقبالیات بھی ضرور پڑھائی جائے، علامہ اقبال پڑھے لکھے طبقے کو اسلام کی طرف لائے، انگریزی اردو نظام سے مدارس کو الگ کرنا ناانصافی ہے اور تعلیم کا مقصد صرف پیسہ کمانا نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکی، پاکستان اور ملائیشیا نےمشترکہ ٹی وی چینل چلانےکا فیصلہ کیا ہے، انگریزی چینل کا مقصد مسلمانوں کا مقصد سامنے لانا ہے، مسلمانوں کے انگریزی چینل سے دنیا کو مسلمانوں کا پیغام جائے گا اور انگریزی چینل کے ذریعے مسلمانوں کا تشخص اجاگر کرنے کے لیے فلمیں بنائی جائیں گی۔