حکومت کی سوشل میڈیا پر زیر گردش وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی فہرست کی تردید
ہمارے مخالفین پارٹی میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں، معاون خصوصی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سوشل میڈیا پر زیر گردش کابینہ کی تبدیلی کی فہرست کی تردید کردی۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والی کابینہ کی تبدیلی کی فہرست غلط ہے، وزیراعظم نے بھی بتایا ہے کہ اس لسٹ میں کوئی صداقت نہیں۔
نعیم الحق نے کہا کہ ہمارے مخالفین پارٹی میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کابینہ میں ردوبدل سے متعلق ایک فہرست زیر گردش ہے جس میں اسد عمر کو واپس کابینہ میں شامل کرنے کی اطلاع شامل ہے جبکہ فردوس عاشق سمیت متعدد موجودہ وزرا کی چھٹی کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے۔