بدچلنی کے شبہے میں بیٹے نے ماں اور 4بہنوں کو ذبح کر دیا

گائوں29/11-L کے خالد نے تمام گھر والوںکوبیہوش کیا اورپانچوں کی گردنیں علیحدہ کردیں


Numainda Express August 31, 2012
گائوں29/11-L کے خالد نے تمام گھر والوںکوبیہوش کیا اورپانچوں کی گردنیں علیحدہ کردیں، فوٹو : فائل

KHAIRPUR: نوجوان نے بدچلنی کے شبہ میں اپنی والدہ اور چار بہنوں کو نشہ آور دودھ پلا کر بے ہوش کر دیا اور کسی کے پے در پے وار کر کے پانچوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا ،پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا ۔

چیچہ وطنی کے نواحی گائوں 29/11-L کے رہائشی اللہ دتہ بھٹی کے چھ بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں جن میں سے2 بیٹیوںکی شادی ہو چکی ہے ،دونوں بیٹیاں اپنی خاوندوں سے ناراض ہو کر والدین کے پاس آئی ہوئی تھیں اللہ دتہ کے بڑے بیٹے خالد بھٹی کواپنی والدہ ارشاد بی بی اوربہنوں نازیہ،شازیہ،ساجدہ اور خالدہ کے چال چلن پر شبہ تھا۔بار بارسمجھانے کے باجود وہ باز نہ آئیں۔

جس پر گزشتہ شب خالد نے دودھ میں نشہ آور چیز ملا کر انھیں پلا دی جس سے گھر کے تمام افراد بے ہوش ہو گئے تو اس نے کسی کے پے در پے وار کر کے والدہ سمیت چاروں بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار کر ان کی گردنیں علیحدہ کر دیں جبکہ اس نے اپنے والد اوربھائیوں کو کچھ نہیں کہا۔ ملزم اپنی بیوی روبینہ سمیت جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ بیٹے کے ہاتھوں والدہ اور بہنوں کے قتل کی خبر سنتے ہی گائوں اور علاقے بھر میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں