سب ایک دوسرے کو ’’چیمپ‘‘ کہہ کر پکاریں ماہر نفسیات کا پلیئرز کو مشورہ

کھلاڑیوں کو ناکامی کے خوف سے نکال کر فتح کا جوش دلانے کے لیے ایک طویل سیشن کیا گیا


Sports Reporter October 06, 2013
اگرکھلاڑیوں کواپنے چیمپئن ہونے کا یقین اور اعتماد نہیں ہوگا تو ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کرپائیں گے۔. فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: ماہر نفسیات نے قومی کرکٹرز کو مشورہ دیا ہے کہ سب ایک دوسرے کو ''چیمپ'' کہہ کر پکاریں۔

اس کا انکشاف نگران چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی نے کہا، انھوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو ناکامی کے خوف سے نکال کر فتح کا جوش دلانے کے لیے ایک طویل سیشن کیا گیا، اس دوران ایک سوال تھا کہ صبح اٹھ کر شیشے میں منہ دیکھتے ہوئے کیا سوچتے ہیں، کسی کے جواب نہ دینے پر ''ہیلو چیمپ'' کہنے کا مشورہ ملا۔ ماہر نفسیات کا کہنا تھا کہ ہمارے کرکٹر عمدہ کھیل کی وجہ سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے بعد اوپر تو آجاتے ہیں لیکن قومی ٹیموں کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاندار اور پھر غیر معمولی کارکردگی کی منزل کے راستے گم کر بیٹھتے ہیں، ان کا جوش اور جذبہ جوان رکھنے کی اشد ضرورت ہے، اگر انھیں اپنے چیمپئن ہونے کا یقین اور اعتماد نہیں ہوگا تو ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کرپائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں