نظام آف حیدر آباد فنڈ کیس پاکستان نے برطانوی عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا

فیصلے میں ریاست حیدرآباد پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے پہلو کو نظر انداز کیا گیا، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک October 02, 2019
فیصلے میں ریاست حیدرآباد پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے پہلو کو نظر انداز کیا گیا، ترجمان دفترخارجہ

پاکستان برطانوی عدالت کے فیصلے کے تمام پہلوئوں کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور مشاورت کے بعد مزید کوئی قدم اٹھائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق برطانوی ہائیکورٹس آف جسٹس نے نظام آف حیدرآباد کے ورثاء کا دعوی تسلیم کیا ہے لیکن اس فیصلے میں ریاست حیدرآباد پر بھارت کے طاقت کے زور پر غاصبانہ قبضے کے پہلو کو نظر انداز کیا، بھارت نے ریاست حیدرآباد پر عالمی قوانین اور سماجی اقدار سے ہٹ کر قبضہ کیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ نظام نے حکومت پاکستان سے رجوع کرکے مدد مانگی تھی، جو دی گئی اور سلامتی کونسل میں یہ مسئلہ آج تک زیر التواء ہے، پاکستان برطانوی فیصلے کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور قانونی مشاورت کے بعد مزید کوئی قدم اٹھائے گا۔

واضح رہے برطانوی عدالت نے نظام آف حیدر آباد فنڈ کیس میں 2 مرکزی فریقین کا دیرینہ دعوی مسترد کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں