آئی او سی نے پاکستان اولمپک کے فنڈز منجمد کردیے

کوئی بھی فریق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے قیام کو چیلنج نہیں کرے گا


Sports Reporter October 06, 2013
عالمی تنظیم 2 ماہ تک پاکستانی معاملات کا جائزہ لے گی، یکم دسمبر تک کی ڈیڈ لائن۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے فنڈز منجمد کردیے، عالمی تنظیم2ماہ تک پاکستانی معاملات کاجائزہ لے گی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے تنازع کو حل کرنے کیلیے یکم دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ یاد رہے کہ جمعے کے روزلوزانے میں پی او اے تنازع حل کرنے کیلیے آئی او سی حکام اور پاکستانی آفیشلز جنرل ( ر) عارف حسن، بین الصوبائی رابطے کے سکریٹری فرید اللہ خان اور پاکستان میں آئی او سی کے نمائندے سید شاہد علی نے اجلاس میں شر کت کی تھی، اس موقع پر حکومت پاکستان کے نمائندے کوپی او اے کی رکنیت جائز طور پربطور نیشنل فیڈریشن اولمپک چارٹر کے تحت برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔



بعد ازاں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کوئی بھی فریق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے قیام کو چیلنج نہیں کرے گا، سب پی او اے کے موجودہ اسٹرکچر اور آئی او سی کی جانب سے منظور شدہ آئین کے مطابق کام کریں گے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ قومی سطح پر کھیلوں کی متوازی تنظیموں کے حوالے سے پیدا ہونے والے شبہات کو دور کرنے کیلیے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) پی او اے سمیت دیگر انٹرنیشنل فیڈریشنز کے ساتھ مل کر یکم دسمبر سے قبل معاملے پر غور کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں