ڈانس پسند کرتا ہوں فارم کا پلیئر کو خود علم ہوتا ہے کوہلی

اشتہار اورکرکٹ کو ایک ساتھ دیکھناکافی مشکل ہوتا ہے میرا بھی دل چاہتا ہے کہ دوستوں کے ساتھ گھوموں اور خاندان کو وقت دوں


Sports Desk October 06, 2013
میدان میں اچھے کھیل کا انعام اگر اشتہار کے طور پر ملے تو اسے وقت تو دینا ہوگا۔ فوٹو : فائل

بھارت کے معروف بیٹسمین ویرت کوہلی ان دنوں اپنے ہیئر اسٹائل، بے باک تبصروں اور اشتہارات کی وجہ سے زیربحث ہیں۔

گذشتہ دنوں وہ مشہور کمپنیزکی تشہیر کے سلسلے میں نئی دہلی آئے،اسی دوران انھوں نے صحافیوں، پروگرام کے منتظمین اور نوجوان و بچوں کے سوالات پر جوابات دیے۔ کوہلی نے ایسے سوالات پر بھی اظہار خیال کیا جن پر کچھ کہنے سے قبل آج کل بڑے کھلاڑی بھی ٹال مٹول کرتے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تال کٹورا اسٹیڈیم میں جب ایک خاتون صحافی نے کوہلی سے پوچھا کہ آج کل ٹی وی اور فلم اسٹارز سے زیادہ آپ کے اشتہارات آتے ہیں،آپ کرکٹ اور اشتہارات دونوں کو کیسے سنبھال پاتے ہیں؟ اس پر کوہلی نے کہا کہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھناکافی مشکل ہوتا ہے کیونکہ میرا بھی دل چاہتا ہے کہ دوستوں کے ساتھ گھوموں اور خاندان کو وقت دوں،انھوں نے کہا اب میدان پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا انعام اگر اشتہار کے طور پر ملتا ہے تو انھیں مکمل کرنے کے لیے وقت دینا ہی پڑے گا۔



اس سوال پر کہ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ رقص کرنا کیسا لگا، ویرت کوہلی نے کہا کہ نارمل لگا، ڈانس کرنا مجھے اچھا لگتا ہے۔ نئے ہیئر اسٹائل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ایسا تو میں نے پہلے بھی کئی بار کیا لیکن اب 2 لوگوں نے مونچھیں رکھ لیں تو ان کا رجحان بن گیا، بھارت ایک ینگ ٹیم ہے لہذا ایسے ہیئر اسٹائل تو آتے ہی رہیں گے۔ سچن ٹنڈولکر کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کارکردگی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کی فارم کو ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے یا ٹیسٹ میچ کی بنیاد پر نہیں جانچا جا سکتا،اپنی فٹنس اور فارم کا کھلاڑی کو خود علم ہوتا ہے، میں تو دوسروں کی باتوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتا، دیگر پروفیشنل کھلاڑی بھی ایسا ہی کرتے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں