والدہ لیڈی ڈیانا کی طرح اہلیہ کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے شہزادہ ہیری

برطانوی اخبار میں شہزادی میگھن مارکل کی اپنے والد کو لکھے گئے خط پر متنازع کالم شائع ہوا تھا


ویب ڈیسک October 03, 2019
برطانوی اخبار میں میگھن مارکل کا اپنے والد کو لھے گئے خط پر متنازع کالم شائع ہوا تھا۔ فوٹو : فائل

برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق بے بنیاد اور ہتک آمیز کالم شائع کرنے پر مقامی اخبار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں تاریخ کے دہرائے جانے سے خوف زدہ ہوں، جس طرح میری والدہ کو طاقت ور مافیا نے ہم سے چھین لیا تھا اسی طرح میری اہلیہ میگھن مارکل کو بھی شکار بنایا جا رہا ہے۔

شہزادہ ہیری نے برطانوی اخبار میل میں ایک خط کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، مرضی کے پیراگراف اُٹھائے گئے اور من چاہی سطروں کو اچھالا گیا اور بھونڈے طریقے سے پیش کیا گیا۔ جس کیخلاف میگھن مارکل اور میں قانونی چارہ کریں گے۔

برطانوی شہزادے نے اپنے بیان میں خط کے مندرجات کا ذکر نہیں کیا تاہم رواں برس کے آغاز پر برطانوی اخبارات میں ایک کالم شائع ہواتھا جس میں شہزادی میگھن مارکل کے ایک خط کے مندرجات کو زیر بحث لایا گیا تھا جو انہوں نے اپنے تعلق توڑ دینے والد کو تحریر کیا تھا۔

واضح رہے کہ لیڈی ڈیانا 31 اگست 1997 کو ایک کار حادثے میں اپنے دوست دودی فائد کے ہمراہ ہلاک ہوگئی تھیں۔ مبیبنہ طور پر ایک فوٹو گرافر ان کا پیچھا کر رہا تھا اور خفیہ تصاویر بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں