وزیراعظم عمران خان کا بنگلہ دیشی ہم منصب حسینہ واجد کوٹیلی فون

وزیراعظم نےحسینہ واجدکی خیریت دریافت کی اورنیک خواہشات کااظہارکیا، اعلامیہ


ویب ڈیسک October 02, 2019
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی، اعلامیہ۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، وزیراعظم نےحسینہ واجدکی خیریت دریافت کی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی، اور بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں