تحریک انصاف کی حکومت دھاندلی سے آئی اب اس کو جانا پڑے گا بلاول

پیپلزپارٹی دھرنا سیاست کیخلاف رہی ہے، اس پر فضل الرحمان سے بات کریں گے، چیئرمین پیلز پارٹی

پیپلزپارٹی دھرنا سیاست کیخلاف رہی ہے، اس پر فضل الرحمان سے بات کریں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی . فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت دھاندلی سے آئی ہے لیکن اب اس کو ہرصورت جانا پڑے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میرپور آزاد کشمیر کا دورہ کیا جہاں ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی، میرپور کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے زلزلہ متاثرین سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت دھاندلی سے آئی ہے لیکن اب اس کو ہرصورت جانا پڑے گا، وزیراعظم کا کشمیر کا سفیر بننے کا مقصد یہ نہیں کہ صرف ایک تقریر یا ٹویٹ کریں، انہوں نے کشمیر کے ایشو پر 50 دن میں کتنے ممالک کا دورہ کیا ہے؟ پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن نے کشمیر کے ایشو پر جوائنٹ سیشن کا کہا تھا۔


یہ بھی پڑھیں ؛مسلم لیگ (ن) کی مولانا فضل الرحمان کو دھرنا موخر کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بہن بھائی قید میں ہیں، کشمیریوں کا حق ہے کہ ان کو تمام انسانی حقوق ملیں، ہماری پوری کوشش ہے ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کی آواز بلند کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق بات کرتے ہوئےکہا کہ پیپلزپارٹی دھرنا سیاست کے خلاف رہی ہے، اس ایشو پر مولانا فضل الرحمان سے بات کریں گے تاہم مولانافضل الرحمان کے دھرنے کا اخلاقی ساتھ دیتے رہیں گے۔
Load Next Story