مصر مرسی کے حامیوں اورسیکیورٹی فورسزمیں جھڑپیں 4 ہلاک
مظاہرین تحریر اسکوائر جانا چاہتے تھے،فوج کی شیلنگ،اخوان المسلمون کامظاہروں کااعلان
مصر میں برطرف صدر محمد مرسی کے حامیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں4افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیکل حکام کے مطابق تصادم میں40افراد زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق فوج نے مظاہرین کومعروف تحریراسکوائر کی جانب جانے سے روکنے کیلیے آنسوگیس پھینکی اور فائرنگ کی۔ دارالحکومت میں تصادم کے شروع ہوتے ہی شمالی ضلع شرقیہ اورغیزہ کے مشرق کے علاوہ ملک کے شمالی شہرسکندریہ میں بھی تشدد کے واقعات رونما ہوئے۔
معزول صدر مرسی کی حامی جماعت اخوان المسلمون نے فوج کے ہاتھوں حامیوں کی شہادت پر 1973 کی عرب اسرائیل جنگ کی برسی کے موقع پر مزید احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق مصر کی باڈر فورس نے غزہ کی پٹی سے متصل علاقے رفاہ میں1055سرنگیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔