سائٹ میں پلاسٹک کی ممنوعہ تھیلیاں بنانے والی فیکٹری سیل
غیر رجسٹرڈ فیکٹری میں یومیہ 500 کلوتک ممنوعہ پلاسٹک کی تھیلیاں تیار کی جارہی تھیں
مشیرماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحولیات سندھ کی ٹیم نے ممنوعہ پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر کام بند کرادیا۔
سپر گلستان کے نام سے فیکٹری سائٹ میں واقع تھی، ڈی جی سیپا کے مطابق فیکٹری غیر رجسٹرڈ تھی جس میں غیر قانونی طور پر نان بائیو ڈی گریڈایبل تھیلیاں بنائی جارہی تھیں ،فیکٹری میں کام بند کرادیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات وارث علی گبول کے مطابق فیکٹری میں یومیہ 500 کلوتک ممنوعہ پلاسٹک کی تھیلیاں تیار کی جارہی تھیں،ٹیم نے ماحولیاتی قوانین کے تحت فیکٹری میں کام بند کرایا ہے، مشیر ماحولیات سندھ ، سیکریٹری ماحولیات اور ڈائریکٹر جنرل سیپا کی ہدایت پر کراچی کے مختلف علاقوں میں اس قسم کی کارروائیاں جاری ہیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کامیاب کارروائی پر سیپا ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا کہ ممنوعہ پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی پر ہر صورت عملدرآمد کروائیں گے،نان بائیو ڈی گریڈایبل پلاسٹک بیگ ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہے، نان بائیو ڈی گریڈایبل پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی پر عملدرآمد میں شہریوں کے تعاون کو سراہتے ہیں۔