پشاور کے 2 بھائیوں نے الیکٹرو سرجیکل جنریٹر بنالیا

مختلف نوعیت کی سرجری کے لیے مطلوبہ ویو پروڈیوس کرتاہے، یہ آلہ مہنگا ہے

ایک بار والد نے ایک مشین کی مرمت کرائی جس سے شوق بڑھا، محسن رفیق۔ فوٹو: ایکسپریس

ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ اپنی صلاحیت ثابت کرسکتے ہیں جب کہ پشاور کا نیشنل انکیوبیشن سینٹر اس سلسلے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

محسن رفیق اور نعمان رفیق دوبھائی ہیں جو پشاور یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں، ان دونوں نے انتہائی کم لاگت میں الیکٹروسرجیکل جنریٹر تیار کیاہے جو مارکیٹ میں موجود دیگر ماڈل کی نسبت زیادہ محفوظ ہے۔


الیکٹرو سرجیکل جنریٹر ایک طبی آلہ ہے جو مختلف نوعیت کی سرجری کیلیے مطلوبہ ویو پروڈیوس کرتاہے، یہ آلہ انتہائی مہنگا ہے اور پاکستان میں تیارنہیں کیاجاتا ، بریک ڈاؤن کی صورت میں اس کی مرمت بھی انتہائی مہنگا عمل ہے۔

ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے محسن رفیق نے کہاکہ ایک بار والد ایک مشین گھر لائے اور مرمت کرنے کو کہا جس کے بعد ہم دونوں میں شوق بڑھا۔
Load Next Story