سیکڑوں پاکستانی ہندوبھارتی شہریت کے لیے اہل قرار

شہریت کیلیے اہل افراداس عمل کیلیے درکاررقم سے پریشان،فیس میں کمی کامطالبہ


Express Desk August 31, 2012
شہریت کیلیے اہل افراداس عمل کیلیے درکاررقم سے پریشان،فیس میں کمی کامطالبہ، فوٹو : اے ایف پی ، فائل

ISLAMABAD: بھارت نے ان پاکستانی ہندوئوں کو شہریت دینے کی کارروائی شروع کردی ہے جو سات برس کے عرصے سے ہندوستان میں رہ رہے ہیں۔مغربی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور میں حکام کا کہنا ہے کہ یہاں ایسے 900 پاکستانی شہری ہیں جو بھارتی شہریت کی درخواست دینے کے اہل ہوگئے ہیں لیکن شہریت کیلیے اہل یہ افراد اس عمل کیلیے درکار رقم سے پریشان ہیں اور کہتے ہیں کہ حکومت نے اس کیلیے جو فیس متعین کی ہے وہ بہت زیادہ ہے۔

پاکستان سے آئے ہوئے ہندوئوں کی تنظیم سیمانتلوک سنگھٹن کے صدر ہندو سنگھ سوڈھا نے کہا ہے کہ بھارت نے شہریت کیلیے فیس 3 ہزار سے 20 ہزار روپے مقرر کی ہے، اتنی رقم دینے کی کسی بھی ہندو فیملی میں طاقت نہیں ۔پاکستان کے صوبہ سندھ سے بھارت آنے والے سوڈھا رام بھیل شہریت پانے کی کارروائی سن کر بہت خوش ہوئے لیکن فیس کی رقم سننے پر وہ مایوس ہوگئے،

رام بھیل کے خاندان میں تیرہ افراد ہیں،وہ کہتے ہیں اتنی بڑی رقم کا انتظام کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ۔بھارت نے دوہزار پانچ میں تقریباً تیرہ ہزار ایسے پاکستانی ہندوئوں کو شہریت دی تھی جو مذہبی بنیاد پر امتیازی سلوک سے تنگ آکر بھارت آئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں