10 ہزار جاں نثار مل جائیں تو نیٹو سپلائی بند کرادیں منور حسن

شریعت کا نفاذ صرف انتخابات سے ہوسکتا ہے، الیکشن میں عوام نے چوروں کو ووٹ دیے،امیر جماعت اسلامی

طالبان شریعت نافذ کرنا چاہتے تواب تک کراچکے ہوتے، لاہور میں کنونشن سے خطاب۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ اگر انہیں 10ہزار جانثار مل جائیں تو وہ آج ہی نیٹو سپلائی بند کرا سکتے ہیں۔

بندوق کی نوک سے شریعت نافذ ہو سکتی ہے نہ امن ممکن ہے، ملک میں شریعت کا نفاذ صرف انتخابات کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے، طالبان اگر شریعت نافذ کرنا چاہتے تو اب تک کرا چکے ہوتے، امریکا اور سیکولر قوتیں طالبان کے ساتھ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، شفاف انتخابات کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں، عام انتخابات میں عوام نے چوروں کو ووٹ دیئے، گزشتہ دور حکومت میں شہباز شریف علی بابا 40 چور کا نعرہ لگاتے تھے لیکن اب بھی وفاق اور پنجاب میں چور ہی حکومت کر رہے ہیں۔




شہر میں شباب ملی کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیاب جماعتوں کا مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا نتیجے میں بنگلہ دیش وجود میں آیا۔ ن لیگ انتخابی منشور پر عمل نہیں کر سکی جس پر اسے مستعفی ہو جانا چاہئے۔ اگر بلدیاتی انتخابات کرا دیے جائیں تو عوام کے دکھوں کا مداوا کیا جا سکتا ہے۔ ڈرون حملوں کی وجہ سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔امریکا اور بھارت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو اس کے ایٹمی اثاثوں سے محروم کر دیا جائے۔
Load Next Story