نارتھ ناظم آباد میں سیکیورٹی گارڈ اے ٹی ایم سے 29 لاکھ لوٹ کر فرار

بینک کا آلارم بجنے اور اے ٹی ایم مشین میں کچھ گڑبڑ دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی

ملزم سیکیورٹی گارڈ اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی کا رہائش بتایا جاتا ہے۔پولیس ۔فوٹو: فائل

نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع نجی بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈ ظفر اقبال اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اے ٹی ایم مشین اور بینک سے مجموعی طور پر 29 لاکھ 37 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔


پولیس کے مطابق بینک کا آلارم بجنے اور اے ٹی ایم مشین میں کچھ گڑبڑ دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بینک انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انکشاف ہوا کہ بینک کا سیکیورٹی گارڈ ظفر اقبال اے ٹی ایم مشین اور بینک سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا جبکہ ملزمان سی سی کیمرا فوٹیج بھی اپنے ہمراہ لے گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سیکیورٹی گارڈ اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی کا رہائش بتایا جاتا ہے۔
Load Next Story