کوہاٹ اسکولوں میں مخلوط تعلیم ختم کی جائے طالبان

لڑکیوںکو سرٹیفکیٹ دے کرفارغ کردیاجائے بصورت دیگرتمام نقصان کی ذمے داری محکمہ تعلیم پرعائد ہوگی۔


INP October 06, 2013
اسکولوں کے ہیڈٹیچرز نے ضلعی حکام کے پاس خطوط جمع کرادیے ہیں۔فوٹو: فائل

کوہاٹ کی یونین کونسل اربن چھ تپی میں بوائز پرائمری اسکولوں کو طالبان کے نام پرارسال کیے گئے خطوط نے طلباوطالبات اوران کے والدین کوخوف وہراس میں مبتلاکردیا۔

خطوط میں گورنمنٹ پرائمری اسکو ل تپی سینٹر، پرائمری اسکول تالاب بانڈہ اورآفریدی بانڈہ کے بوائزاسکولوں کے اسٹاف اورہیڈ ٹیچرزکو دھمکی دی گئی ہے کہ اسکولوںسے مخلوط تعلیم کاخاتمہ کریں، لڑکیوںکو سرٹیفکیٹ دے کرفارغ کردیاجائے بصورت دیگرتمام نقصان کی ذمے داری محکمہ تعلیم پرعائد ہوگی۔ اسکولوں کے ہیڈٹیچرز نے ضلعی حکام کے پاس خطوط جمع کرادیے ہیں۔ اب طالبات گھربیٹھ کرتعلیم سے محروم ہیں۔ ان کے والدین نے کہاہے کہ ایک طرف توحکومت داخلہ مہم چلارہی ہے جبکہ دوسری جانب دھمکیوں کی وجہ سے ہمارے بچوں کو اسکولوںسے نکال کران کامستقبل تاریک کیاجا رہاہے۔ انھوںنے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیاکہ بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے ٹھوس اقدام کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں