خط نہ لکھ کر مجرم بچ نکلنے میں کامیاب ہورہے ہیں غنویٰ

ذہنی مریضہ رمشا کو توہین قرآن کے مقدمے میںگرفتار کرنے کی مذمت ،رہائی کا مطالبہ


Staff Reporter August 31, 2012
ذہنی مریضہ رمشا کو توہین قرآن کے مقدمے میںگرفتار کرنے کی مذمت ،رہائی کا مطالبہ، فوٹو ؛ ایکسپریس فائل

پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے اور سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ قوم دولت کے لٹیرے اس طرح سزا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

ستر کلفٹن سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ مذکورہ صورتحال کے دانستہ و نادانستہ رویے کی بناء سوئس بینک کے قوانین کے مطابق ایک مدت گزر جانے کے بعد ایسی تحقیقات جس کا مقصد ناجائز طریقے سے کمائی ہوئی لامحدود دولت کے سوئس بینک میں جمع شدہ رقم کی تحقیقات نہیں کی جا سکتی اور وہ مدت گزر چکی ہے جس کے نتیجے میں بعض ماہرین کے بقول صدر زرداری کے خلاف سوئس حکام کو اگر خط لکھا بھی جائے تو وہ سعی لاحاصل کے سوا کچھ نہیں اور اس طرح قومی دولت لوٹ کر غیر ملکی بینکوں میں جمع کرنے والوں کی ہمت افزائی کی گئی ہے اور قومی دولت کے لٹیرے مجرم سزا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو رہے ہیں،

انھوں نے اپنے بیان کے آخر میں ذہنی مریضہ 14سالہ رمشاء کو توہین قرآن کے مقدمے میں گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں