قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز اپنے عہدے سے دستبردار

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلیے بیٹنگ کوچ ‏اقبال امام ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر


Muhammad Yousuf Anjum October 03, 2019
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلیے بیٹنگ کوچ ‏اقبال امام ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ‏اقبال امام کو ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق ‏مارک کولز نے نجی مصروفیات کے باعث عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا، ‏مارک کولز آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ روانہ ہوجائیں گے۔ ‏مارک کولز نے 2017 میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی زمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ ‏مارک کولز کا معاہدہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2020 تک تھا۔

مارک کولز کا کہنا تھا کہ پاکستان ‏ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا لطف آیا تاہم اس وقت میرے اہلخانہ کو میری ضرورت ہے، میں نے ‏طویل سوچ بچار کے بعد پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کیا، چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مطابق ‏مارک کولز کے دور میں ویمن ٹیم کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی، ‏ مارک کولز کے عہدے سے الگ ہونے کا افسوس ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |