جے یو آئی ف کے وفد کی نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی درخواست

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا


ویب ڈیسک October 03, 2019
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا فوٹو:فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھ کر سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ملاقات کی درخواست کردی۔

خط میں کہا گیا کہ جےیوآئی کا تین رکنی اعلی سطح کا وفد نوازشریف سے جیل میں ملاقات کرے گا جس میں سینیٹ میں جےیوآئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود اور خیبر پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی شامل ہوں گے۔

صوبائی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے پر جےیوآئی کا وفد نوازشریف سے جیل میں ملاقات کرے گا اور مولانا فضل الرحمن کا خصوصی پیغام پہنچائے گا۔ جےیوآئی کا وفد سابق وزیراعظم کی عیادت بھی کرے گا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے رواں ماہ وفاقی حکومت کے خلاف اسلام آباد تک لانگ مارچ اور دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ دو بڑی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے مسلسل رابطے اور ملاقاتیں کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |