وزیراعظم اور آرمی چیف سے افغان طالبان کی ملاقات

ملاقات میں افغان امن عمل کی بحالی سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت


ویب ڈیسک October 03, 2019
ملاقات میں افغان امن عمل کی بحالی سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں طالبان کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران افغان امن عمل کی بحالی سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حکام اور افغان طالبان میں مذاکرات، امن عمل کی جلد بحالی پر اتفاق

اس سے قبل دفترخارجہ میں پاکستانی حکام اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی جب کہ 12 رکنی طالبان وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر نے کی۔ دفتر خارجہ میں یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی جس میں معطل افغان امن مذاکرات کی بحالی سمیت دیگر معاملات پربات چیت کی گئی۔

پاکستانی حکام اور طالبان نے افغان امن کی بحالی پر اتفاق کیا ہے جبکہ طالبان نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد سے پاکستان میں ملاقات پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں