سندھ حکومت کا کراچی کے پیش اماموں کو صفائی کا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ

جمعے کے خطبات میں صفائی کی دینی اہمیت اجاگر کی جائے گی، وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت علما کا اجلاس


شیخ اسرار October 03, 2019
جمعے کے خطبات میں صفائی کی دینی اہمیت اجاگر کی جائے گی، وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت علما کا اجلاس (فوٹو: انٹرنیٹ)

سندھ حکومت نے کراچی میں پیش اماموں کو صفائی کا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، علما نے بھی کراچی کی صفائی مہم میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، آج جمعے کے خطبات میں صفائی کی دینی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف علما نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ، سیکریٹری مذہبی امور ہارون احمد خان، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آصف اکرام، علامہ جمیل راٹھور، حسین مسعودی، قاری محمد اقبال، سید عدیل شاہ، علامہ عبدالحفیظ، محمد یعقوب، باقر حسین زیدی، نصراللہ، محمد حسین مسعودی، ناصر احمد قلندری، مولانا رجب علی، مولانا اکرام حسین، سید شبیر رضا اور دیگر نے شرکت کی۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ نے کہا کہ علماء لوگوں کو صفائی کی اہمیت کے بارے میں بتائیں کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺصفائی کو کتنا پسند کرتے ھیں۔

sindh govt and ulma meeting clean my karachi

ڈاکٹر علامہ جمیل راٹھوڑ نے کہا کہ حکومت کو یہ کام پہلے کرنا چاہیے تھا، ہم ھر قسم کا تعاون کریں گے۔ محمد حسین مسعودی نے کہا کہ علماء کرام اپنے علاقے کے لیڈر ہوتے ہیں ہم اپنے خطبات میں صفائی کی اہمیت بیان کریں گے۔ انھوں نے تجویز دی کہ راستوں میں کچرا پھینکنے والے دکان داروں اور ٹھیلے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے شہر سے آدھا کچرا کم ہوجائے گا۔

قاری اقبال نے کہا کے لوگ تبلیغ نہیں ڈنڈے سے سیدھے ہوں گے، سخت اقدامات کیے جائیں، ہم تبلیغ بھی کریں گے۔وزیر بلدیات نے کہا کہ کچرا پھیلانے پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں اور اطلاع دینے والوں کو انعام بھی دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |