بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ 3 اہلکار شہید
میرانشاہ روڈ پر بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جسے اس وقت اڑایا گیا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔
میرانشاہ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے مرزائل میں میرانشاہ روڈ پر دہشتگردوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کررکھا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اس وقت اڑایا گیا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، واقعے کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کرکے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔