41سے زائد اہم مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے 5 بنچ تشکیل دے دیئے گئے
اہم مقدمات كی سماعت چيف جسٹس افتخار محمد چوہدری كی سربراہی ميں تين ركنی بنچ كرے گا۔
سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے 41 سے زائد کیسوں کی سماعت کے لئے 5 الگ الگ بینچ تشکیل دے دیئے ہیں۔
7 اکتوبر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران سپریم کورٹ میں وفاقی محتسب تقرری، سمیرا ملک جعلی ڈگری، بلدیاتی انتخابات سمیت 41 سے زائد اہم کیسوں کی سماعت کی جائے گی، ان کیسز کی سماعت کے لئے 5 بنچ قائم کر دیئے گئے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے تشکیل دیئے گئے بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس گلزار احمد شامل ہوں گے، بنچ نمبر 2 میں جسٹس تصدق جیلانی، جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اطہرسعید، بنچ نمبر 3 میں جسٹس ناصر الملک، جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس مشیر عالم، بنچ نمبر4 میں جسٹس اظور ظہیر جمالی، جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اقبال حمید الرحمن جبکہ بنچ نمبر5 جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس اعجاز چوہدری اور جسٹس عظمت سعید بنچ پر مشتمل ہوگا۔