کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ 2 شہری زخمی

بھارتی فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات بٹل سیکٹر پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جو اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے


ویب ڈیسک October 06, 2013
کنٹرول لائن پر کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے فوجیوں سمیت کئی افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

کنٹرول لائن پر بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کنٹرول لائن کے بٹل سیکٹر پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کنٹرول لائن پر واقع گاؤں کے دو رہائشی زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے پاک فوج کی جانب سے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے ہی کنٹرول لائن پر کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے فوجیوں سمیت کئی افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ 29 ستمبر کو پاک بھارت وزرائے اعظم مل؛اقات میں کنٹرول لائن پر کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں