بجلی کی قیمتیں واپس لیکر اضافی جی ایس ٹی عائد کرنا سپریم کورٹ کیساتھ دھوکاہے لطیف کھوسہ

ملکی تاریخ میں اتنا قرضہ آج تک کسی نے نہیں لیا جتنا ان کاغذی شیروں نے لیا، رہنما پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک October 06, 2013
مسلم لیگ (ن) نےغربت ختم کرنے کے بجائےغریب آدمی کو خودکشی پرمجبور ہوگیا ہے،لطیف کھوسہ ۔ فوٹو : فائل

پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری سینیٹر لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتیں واپس لے کر اضافی جی ایس ٹی نافذ کرکے سپریم کورٹ سےدھوکا کیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت ان سے مذاکرات کرنے جارہی ہے جو ان کی ریاست کوتسلیم نہیں کرتے، پیپلز پارٹی نے مالا کنڈ ڈویژن میں شریعت نافذ کی تھی لیکن طالبان نے خود عدالتیں لگا کر لوگوں کی گردنیں کاٹنا شروع کردیں ،موجودہ حکومت کو طالبان نے مذاکرات کا پہلا تحفہ پاک فوج کے میجر جنرل کو شہید اور پشاور میں گرجا گھر پر دھماکہ کرکے دیا، انہیں پتہ تھا کہ اے پی سی کے فیصلوں کا کیا حشر ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے پرعمل پیرا رہی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں غربت توختم نہیں ہوئی لیکن غریب آدمی کو خودکشی پر ضرور مجبور ہوگیا ہے، ملکی تاریخ میں اتنا قرضہ آج تک کسی نے نہیں لیا جتنا ان کاغذی شیروں نے لیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں واپس لے کر جنرل سیلز ٹیکس میں دو فیصد اضافہ کرکے حکومت نے سپریم کورٹ کے ساتھ دھوکاکیا اس کے علاوہ حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے کررہی ہے اس کا فائدہ قوم کو نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں