ٹڈاپ اسکینڈل برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی ٹیم کراچی پہنچ گئی حکام سے ملاقاتیں

ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے افسران سے ملاقاتیں، اربوں روپے کے کرپشن اسکینڈل کے ملزم فرحان جونیجو پر بات چیت


Staff Reporter October 03, 2019
ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے افسران سے ملاقاتیں، اربوں روپے کے کرپشن اسکینڈل کے ملزم فرحان جونیجو پر بات چیت (فوٹو: انٹرنیٹ)

ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی 3 رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی جہاں اس نے ایف آئی سمیت دیگر اداروں سے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی 3 رکنی ٹیم نے کراچی پہنچ کر ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ اس دوران اربوں روپے کے ٹڈاپ اسیکنڈل میں ملوث فرحان جونیجو سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق فرحان جونیجو پی پی دورحکومت میں ملوث مخدوم امین فہیم کا پی ایس رہا جبکہ منسٹری آف کامرس میں گریڈ 18 کا افسر تھا۔ فرحان جونیجو ٹڈاپ کیس میں مبینہ طور پر اربوں روپے فریٹ ری فنڈ کی مد میں کمیشن دینے میں ملوث رہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات شروع ہونے پر فرحان جونیجو برطانیہ فرار ہوگئے تھے جہاں بعدازاں برطانوی حکام کے ہاتھوں ان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ برطانوی ٹیم نے گذشتہ روز اسٹیٹ بینک میں فنانشل مانٹیرنگ یونٹ کا دورہ کیا اور اسٹیٹ بینک دورے کے موقع پر منی لانڈرنگ پر مبنی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منی لانڈرنگ کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ میں کسٹم، ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی سمیت دیگر اداروں کے افسران شریک تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں