لاہور میں بچی سے زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

زیادتی کی شکار بچی کو اس حال میں پہنچانے والے ملزموں کو کسی صورت نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک October 06, 2013
اگر پولیس جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرلے تو مجھے یہاں آنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں بچی سے زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ سندر سنگھ میں 15 روز قبل نامعلوم درندوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی 11 سالہ گونگی بہری بچی کے گھر پہنچے اور ان کے والدین کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی بچی سے زیادتی کرنے والے درندوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بچی کے والدین کو 3 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا جبکہ بچی کو خصوصی اسکول میں مفت تعلیم دلوانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے آئی جی پنجاب کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرلے تو انہیں یہاں آنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔

میدیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت لاہور میں زیادتی کی شکار بچی کو اس حال میں پہنچانے والے ملزموں کو کسی صورت نہیں چھوڑے گی ، اس معاملے کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اس کیس کے متعلق انہیں رپورٹ دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں