کیچ میں پاک ایران سرحد کے قریب سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

لیویز حکام نے لاشوں کو تربت پہنچادیا ہے جہاں شناخت نہ ہونے کی صورت میں انہیں سپرد خاک کردیا جائے گا۔


ویب ڈیسک October 06, 2013
پانچوں افراد چہرے کے خدو خال اور لباس سے افغان شہری لگتے ہیں۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک ایران سرحد کے قریب سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔


لیویزحکام کے مطابق ضلع کیچ میں مند کے علاقے میں پاک ایران سرحد کے قریب پہاڑی علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں ملیں ہیں، چہرے کے خدو خال اور لباس سے مرنے والے تمام افراد افغان شہری نظر آرہے ہیں جو 4 سے 5 روز قبل غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد عبور کرنے کے لئے راستے میں بھوک اور پیاس کے مارے دم توڑ گئے ہیں۔ لیویز حکام نے لاشوں کو تربت پہنچادیا ہے جہاں شناخت نہ ہونے کی صورت میں انہیں سپرد خاک کردیا جائے گا۔


واضح رہے کہ اس علاقے سے ہر سالانہ ہزاروں لوگ غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم دشوار گزار اور بے آب و گیاہ ہونے کے باعث کچھ افراد اسی علاقے میں دم توڑ دیتے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔