پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیںسلمان بشیر

وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم کو دیہاتی عورت سے تشبیہہ نہیں دی، پاکستانی ہائی کمشنر


ویب ڈیسک October 06, 2013
پاکستان انسداد دہشت گردی میں عالمی طور پر بامقصد تعاون کررہا ہیں،سلمان بشیر فوٹو: فائل

لاہور: بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنت سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں۔

بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بار کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان ،بھارت کے ساتھ بہترتعلقات کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اعتماد سازی کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھانےکی ضرورت ہے۔

سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک انسداد دہشت گردی میں عالمی طور پر بامقصد تعاون کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے نیو یارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کو دیہاتی عورت سے تشبیہہ نہیں دی اس قسم کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں