سابق صدر زرداری متحدہ ارب امارات میں عجمان کے فارم ہاؤس میں منتقل ہو گئے
سابق صدر زرداری متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں اپنے فارم ہاؤس میں منتقل ہوگئے ہیں۔
GHAR IKHTIAR KHAN:
سابق صدر آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں بنائے گئے فارم ہاؤس میں منتقل ہوگئے ہیں جہاں ان کے مستقل قیام کا امکان ہے۔
سابق صدر آصف زرداری دبئی میں سمندر کنارے قائم بلاول ہاؤس سے عرب امارات کی ریاست عجمان منتقل ہوگئے ہیں جہاں ان کے لئے ایک خوبصورت فارم ہاؤس تعمیر کیا گیا ہے۔ آصف زرداری نے اس فارم ہاؤس میں منتقل ہونے کے بعد ایک دعوت کا اہتمام کیا جس میں عجمان، شارجہ، دبئی اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں سمیت پاکستان سے دوستوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا، دعوت میں پاکستان سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، نثارکھوڑو اور صوبائی وزیراویس مظفر نے بھی شرکت کی۔ دعوت ميں مقامی حکمرانوں کے لئے الگ اور پاکستان سے آنے والے مہمانوں کے لئے الگ کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔