پاکستان نے ایران کو ہرا کر ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان نے ایران کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی۔
پاکستان نے ایران کو ہرا کر پہلی بار ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے۔
آئر لینڈ کے شہر کارلو میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کے کھلاڑی محمد آصف اور محمد سجادنے ایران کی جوڑی عامر سرکوش اور سہیل واحدی کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی، پاکستان کے محمد آصف اور محمد سجاد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کو شکست سے دوچار کیا۔
اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف اور محمد سجاد نے آئرش جوڑی مائیکل جج اور رابرٹ مرفی کو 2 کے مقابلے میں 3 فریمز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جب کہ کوارٹر فائنل میں پاکستانی جوڑی نے روایتی حریف بھارت کو 0-3 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔