ملالہ کو ملکہ برطانیہ نے ملاقات کیلئے بکنگھم پیلس مدعو کر لیا

ملالہ یوسف زئی کو امن کے نوبل انعام کے لئے بھی فیورٹ ترین شخصیت بھی قرار دیا گیا ہے۔


AFP October 06, 2013
ملالہ یوسف زئی کو امن کے نوبل انعام کے لئے بھی فیورٹ ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ملالہ یوسف زئی کو بکنگھم پیلس میں دولت مشترکہ کے ممالک میں تعلیم کے فروغ کے لئے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی جہاں وہ ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات کریں گی۔

غیر ملکی جریدے میں شائع ہوئی رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ ملالہ یوسف زئی کی بہادری سے بے حد متاثر ہیں اور انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ملالہ کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا اور انہیں بکنگھم پیلس آنے کی دعوت کا پیغام بھی بھجوایا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی شاہی پیلس کے ترجمان نے کہا کہ 18 اکتوبر کو ملکہ الزبتھ اور ان کے شوہر شہزادے فلپ دولت مشترکہ کے ممالک میں تعلیم کے فروغ کے لئے پروگرام کی میزبانی کریں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ملالہ یوسف زئی اس میں شرکت کریں گی۔ اس تقریب میں اساتذہ اور تعلیم سے منسلک افراد بھی شرکت کریں گے۔

ملالہ یوسف زئی کو امن کے نوبل انعام کے لئے بھی فیورٹ ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے، ملالہ منگل کے روز اپنی سوانح حیات بھی شائع کرنے جارہی ہیں جس میں وہ طالبان کی جانب سے جان لیوا حملے کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اپنے احساسات عوام کے ساتھ بانٹیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں