آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

آرمی چیف نے 29 نومبر کو اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 06, 2013
میں نے 6 سال تک دنیا کی بہترین فوج کی قیادت کی، جنرل کیانی۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے 29 نومبر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے بھی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ آرمی چیف 29 نومبر کو اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی ادارے شخصیات سے زیادہ اہم ہیں اور فوج ملک کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہے، میں نے 6 سال تک دنیا کی بہترین فوج کی قیادت کی، میں اپنی 6 سالہ آئینی مدت پوری کرچکا ہوں اور 29 نومبر 2013 میری ریٹائرمنٹ کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملک میں جمہوریت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے گزشتہ روز سرکاری ٹی وی کو اپنے انٹریو میں کہا تھا کہ فوج میں نئی تعیناتیاں قومی مفاد اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی اور قوم کو اس حوالے سے 7 اکتوبر کو بتا دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں