فیصل واوڈا کو نااہل قراردینے کی شہباز شریف کی درخواست مسترد

شہباز شریف نے سندھ ہائی کورٹ میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کر رکھی تھی


ویب ڈیسک October 04, 2019
فیصل واوڈا این اے 249 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے

QUITO: سندھ ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی جانب سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قراردینے کی درخواست مسترد کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا شہباز شریف کے مقابلے میں این اے 249 کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سنادیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی۔

شہباز شریف نے درخوات میں موقف اپنایا تھا کہ الیکشن مہم کے دوران فیصل واوڈا کے لیے ماحول ساز گار بنایا گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میرے بینرز اور پوسٹرز اتارتے رہے جب کہ الیکشن مہم میں مدمقابل فیصل واوڈا کے بینرز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی نہیں اتارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں