وزیراعظم سے طالبان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی فردوس عاشق
طالبان وفد کے ساتھ دفتر خارجہ میں مذاکرات مفاہمتی عمل کے لیے نیک شگون ہے، معاون خصوصی فردوس عاشق
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے طالبان وفد کی ملاقات کی تردید کردی۔
فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان وفد کے ساتھ گزشتہ روز دفتر خارجہ میں مذاکرات کا انعقاد مفاہمتی عمل کے لیے نیک شگون ہے، امید ہے کہ اس سے عنقریب مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف سے افغان طالبان کی ملاقات
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ عمل اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے مثبت ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، گزشتہ روز طالبان وفد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اسی سلسلے کی کڑی تھی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے طالبان وفد کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس ضمن میں نشر اور شائع ہونے والی خبروں میں صداقت نہیں۔
گزشتہ روز دفترخارجہ میں پاکستانی حکام اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے۔ پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی جب کہ 12 رکنی طالبان وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر نے کی۔
مذاکرات کے بعد خبر سامنے اؔٓئی کہ طالبان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔