عمران خان 5 افراد کو این آر او دے دیں تو سب ٹھیک ہوجائے گا شیخ رشید

ناامید ہونے کی ضرورت نہیں عمران خان 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید


ویب ڈیسک October 04, 2019
ناامید ہونے کی ضرورت نہیں عمران خان 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا ہے، ناامید ہونے کی ضرورت نہیں عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے۔

کراچی میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی ہے مولانا صاحب وہاں نہ آئیں تو بہتر ہیں، شہباز شریف لانگ مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، آج زرداری اور بلاول کی سیاست مختلف ہے، آج شہباز شریف کی اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے جب کہ لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل برآمد ہوا ہے جس میں سب کا پتہ چل گیا ہے یہ لوگ ملک میں افراتفری سے گریز کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی پر قابو اور معیشت کو صحیح ڈگر پر عمران خان لایا ہے، عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا ہے، ناامید ہونے کی ضرورت نہیں عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے،5 افراد کو عمران خان این آر او دے دیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں، عمران خان کے ساتھ چین جارہا ہوں۔

اس موقع پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی درخواست عدالت نے ختم کردی ہے اور اللہ نے مجھے سرخرو کر دیا ہے، مولانا فضل الرحمن کو انشاءاللہ ایسے بٹھائیں گے کہ وہ دوبارہ کبھی کھڑے نہیں ہوں گے، مولانا صاحب کے لیے کنٹنر کے اور کھانے سے پہلے باتھ روم کا انتظام کریں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا نوکریاں ملیں گی ورنہ میری تکہ بوٹی کردینا، اس سوال پر شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس ختم کروادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں