نیب نے سابق وزرا اویس مظفر اور بابر غوری کا ریکارڈ برطانیہ کو دے دیا

برطانوی حکام نے نیب حکام سے لندن میں موجود ملزمان کا ریکارڈ مانگا تھا، ذرائع


ویب ڈیسک October 04, 2019
ریکارڈ برطانوی حکام کی درخواست پر فراہم کیا گیا ذرائع ۔ فوٹو:فائل

نیب حکام نے کرپشن کے مقدمات میں مطلوب لندن میں موجود پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اویس مظفر اور ایم کیوایم کے سابق ایم این اے بابر غوری کا ریکارڈ برطانوی حکام کو فراہم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی حکام نے گزشتہ ہفتے نیب حکام سے عمران فاروق قتل کیس ، ٹڈاپ کیس اور ایم کیوایم منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے ملاقات کرکے ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اور لندن میں موجود ملزمان کا ریکارڈ بھی مانگا تھا۔ اس پر نیب حکام نے کرپشن کے مقدمات میں مطلوب لندن میں موجود ملزمان کا ریکارڈ برطانوی حکام کو فراہم کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر بلدیات اویس مظفر ٹپی اور سابق ایڈمنسٹریٹر ثاقب سومرو کیس کا ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے جب کہ نیب حکام نے برطانوی حکام کو سابق ایم کیو ایم سینٹر بابر غوری کی تفتیش سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے عمران فاروق قتل کیس، ٹڈاپ کیس اور ایم کیوایم منی لانڈرنگ کیس پر ایف آئی اے حکام سے بھی ملاقات کی ہے اور کرپشن کیسز کی تفصیلات مانگی ہیں تاہم ایف آئی اے حکام نے تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں