ٹی ٹوئنٹی سیریز قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کے باہر ہیلپ سنٹرز قائم

ہیلپ ڈیسک میچ دیکھنے کیلیے آنے والے شائقین کی رہنمائی کریں گے


Mian Asghar Saleemi October 04, 2019
ہیلپ ڈیسک میچ دیکھنے کیلیے آنے والے شائقین کی رہنمائی کریں گے - فوٹو: میاں اصغر سلیمی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے تمام انکلوژرز کے باہر ہیلپ سنٹرز قائم کر دیئے گئے۔

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹوئنٹی 20 سیریز کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کے صدر دروازے سمیت تمام انکلوژرز کے باہر ہیلپ سنٹرز قائم کر دیئے، یہ ڈیسک سیریز کے موقعوں پر شائقین کو نہ صرف ضروری رہنمائی فراہم کریں گے بلکہ گم ہونے اور ملنے والی اشیاء کے بارے میں بھی معلومات دیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بننے والے ان ڈیسک پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں سمیت کھلاڑیوں کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں میچز کے موقع پر شائقین کے لئے ڈائریکشن بورڈ بھی لگائے گئے ہیں۔ ان بورڈز کی مدد سے کرکٹ پرستاروں کو مطلوبہ انکلوژرز تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں