پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلیے درخواست دائر

حلیم عادل شیخ نے غیر ملکی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات چھپائی، درخواست گزر کا موقف


Numainda Express October 04, 2019
حلیم عادل شیخ نے غیر ملکی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات چھپائی، درخواست گزر کا موقف، فوٹو: فائل

RIYADH: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

حلیم عادل شیخ کیخلاف درخواست میں غیر ملکی بینک اکاوئنٹ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے، درخواستگزار عبدالرحیم نے موقف اپنایا کہ حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں اپنے ذرائع آمدن چھپائے، گوشواروں میں صاحبزادیوں عائشہ حلیم اور مریم حلیم کے اخراجات کا ذکر نہیں۔ حلیم عادل شیخ کی دونوں صاحبزادیوں کے اخراجات امریکی بینک سے ادا ہو رہے ہیں۔

درخواستگزار نے نیو جرسی بینک اکاوئنٹ کا نمبر اور تفصیلات بھی پیش کردیں۔حلیم عادل شیخ کے گوشواروں میں نوابشاہ پولٹری کمپلیکس کا بھی ذکر نہیں۔ ذرائع آمدن اور اثاثے چھپانے پر حلیم عادل شیخ کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے حلیم عادل شیخ کو نااہل قرار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں