بھارتی خلائی سائنس دان اپنے ہم جنس پرست دوست کے ہاتھوں قتل

سائنس دان ہم جنس پرستی میں مبتلا تھے جنہیں سیکس کے عوض رقم نہ ملنے کے باعث جنسی پارٹنر نے قتل کردیا، پولیس


ویب ڈیسک October 04, 2019
56 سالہ سائنس دان کو ہم جنس پرست پارٹنر نے رقم نہ ملنے پر قتل کیا (فوٹو : بھارتی میڈیا)

بھارت میں خلائی سائنس دان سریش کمار کو ان کے ہم جنس پرست دوست نے 'جنسی خدمات' کے عوض طے شدہ رقم نہ ملنے پر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن کے ایک اپارٹمنٹ سے یکم اکتوبر کو سرکاری خلائی ادارے 'اسرو' میں کام کرنے والے 56 سالہ سائنس دان کی لاش ملی تھی۔ فرانزک لیب کی رپورٹ، عینی شاہدین کے بیانات اور تحقیقات سے ثابت ہوگیا ہے کہ سائنس دان کا قتل اُن کے ہم جنس پرست دوست نے کیا۔

پولیس ترجمان کے کہنا ہے کہ سائنس دان اپارٹمنٹ میں تنہا رہتے تھے اور ایک 39 سالہ لیب ٹیکنیشین جناگاما سری نیواس کے ساتھ ہم جنس پرستی میں مبتلا ہوگئے تھے اور اسی جنسی پارٹنر سری نیواس نے پیسے نہ ملنے پر سریش کمار کو تیز دھار چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔

سری نیواس نے خون کے نمونے لینے کے دوران سائنس دان کو نشے کی لت میں مبتلا کیا اور پھر جنسی تعلق استوار کیے جس کے بدلے میں بھاری رقم کا مطالبہ کیا لیکن جب سریش کمار مطلوبہ رقم نہیں دے سکے تو انہیں قتل کردیا۔ سائنس دان کی اہلیہ 2005ء سے چینائی میں ملازمت کر رہی ہیں جب کہ بیٹے امریکا منتقل ہوگئے ہیں اور بیٹیاں دہلی میں مقیم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں