دنیا میں حلال مصنوعات کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے زبیر مغل

عالمی منڈی کا کل حجم 300ارب ڈالر تک بڑھ چکا، پاکستان 2.9 فیصد کے ساتھ 18 ویں نمبر پر ہے


APP October 06, 2013
زبیر مغل نے کہا کہ عالمی حلال مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ صرف 2.9فیصد ہے جو انتہائی کم ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: حلال ریسرچ کونسل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد زبیر مغل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں حلال مصنوعات کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے اور عالمی منڈی کا حجم 300ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے جبکہ حلال مارکیٹ میں پاکستان 18ویں نمبر پر ہے ۔

اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی حلال مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ صرف 2.9فیصد ہے جو انتہائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 160ملین لائیواسٹاک موجود ہیں جن میں سے 71ملین گائے اور بھینس جبکہ 89ملین بھیڑ بکریاں شامل ہیں۔



زبیر مغل نے کہا کہ حلال مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دیکر قیمتی زرمبادلہ کمانے کے ساتھ ساتھ ملک سے بے روز گاری کے خاتمے میں بھی مدد لی جا سکتی ہے جبکہ ملک بھر کے دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد ،جن کا تعلق لائیواسٹاک کے شعبے سے ہے، کے معیار زندگی اور آمدنی میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں