قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری ایک تہائی رہ گئی

جولائی تا اگست 30 ارب 91کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی،گزشتہ سال 91 ارب 63 کروڑتھی

اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران 30 ارب 91کروڑ روپے کی سرمایہ کاری قومی بچت کی اسکیموں میں ہوئی۔ فوٹو: فائل

شرح منافع میں کمی کے باعث رواں مالی سال میں قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایہ کاری ایک تہائی رہ گئی۔

رواں مالی سال قومی بچت میں سرمایہ کاری ایک تہائی رہ گئی، اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران 30 ارب 91کروڑ روپے کی سرمایہ کاری قومی بچت کی اسکیموں میں ہوئی۔




پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں 91 ارب 63 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ اگست کے دوران قومی بچت کی اسکیموں میں 17 ارب 61کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری ہوئی۔
Load Next Story